فیصل آباد (نمائندہ عکس ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ تاجر برادری کو سہولیات دیں، پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں3گنا اضافہ ہوا ،رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ21ارب ڈالر ہوں گی، کورونا کے دوران دنیا بھر کی معیشت بند ہوگئی ، سپلائی چین بھی متاثر ہوئی، وزیراعظم کورونا وبا کے دوران بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہے، حکومت نے ہر وقت تاجر برادری کو سہولیات دیں، بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کی پالیسیوں کو سراہا ہے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومتوں کا کام ہوتا ہے کہ بزنس کیلئے آسانیاں پیدا کرے ، تمام چیمبر آف کامرس کا اکٹھا ہونا وقت کی ضرورت ہے ،فیصل آبادچیمبر آف کامرس نے ملک کے تمام چیمبرز کو اکٹھا کیا انہوں نے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی جانب لے کر چلیں ۔ پائیدار ترقی اس وقت ممکن ہے کہ جب ہم مصنوعی ٹیکہ معیشت کو نہ لگائیں بلکہ اصل شکل کو سامنے لائیں ، جب ہم اقتدار میں آئے تو 20ارب ڈالرکرنٹ خسارہ تھا اور سالانہ 3ہزار ارب روپے قرضوں کی قسط کھڑی تھی ، جبکہ ہماری کل کولیکشن 31ارب روپے تھی جس میں آخری سال کی ایمنسٹی شامل تھی ۔ ٹیکسٹائل لوگوں کے ریفنڈ بھی واپس آکر ادا کرنے تھے ۔ حکومت میں آنے سے قبل ہامری پروایکٹو اپروچ تھی۔
یہی فیصل آباد شہر اور فیصل آباد شہر کے لوگ تھے ۔ رواں سال ٹیکسٹٓئل ایکسپورٹ 21ارب ڈالرز کی ہوگی ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وباءکے دوران بزنس کمیونٹی کے ساتھ چٹان بن کر کھڑے ہوگئے ۔ کورونا وباءکے باوجود ہماری ایکسپورٹس برھ رہی ہیں۔ ایکسپورٹرز کو شپنگ کے حوالے سے مشکلات ہیں وزیراعظم عمران خان کاروباری حضرات کیلئے ساڑھے چار سوارب کی پالیساں لے کرآئے ہیں ۔بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کی پالیسیوں کو سراہا ،حکومت ہر موقع پر کاروباری حضرات کو سہولیات دیں ، کاروباری حضرات ملک کی ترقی اور سالمیت کیلئے وزیراعطم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کہیںنہیںجارہے ہیں وہ اپنی مدت پوری کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان اگلے پانچ سال بھی ملک کے وزیراعظم ہوں گے ہم وزیراعظم کی سربراہی میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ بھر پور زرعی پیداوار کا دوسرا برس ہے چینی کی قیمت کم ہوچکی ہیں وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقی کیلئے ساڑھے تین برس دن رات محنت کی ہے بینک 56ارب روپے گھروںکے لئے قرض دے چکے ہیں گھروں کی تعمیر کیلئے ہزاروں درخواستیں پراسیس ہورہی ہیں ملکی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام جاری کیا ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے دس ڈیمز پر کام شروع کیا ہے ڈیمز کی تعمیر سے کاشتکاروں کیلئے پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔