خادم حسین

پاکستان کی تجارتی سہولتی معاہدہ پر عملدرآمد فہرست میں 31 درجے بہتری خوش آئند ہے ‘خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کاروبار کی آسانی یقینی بنانے کے اعتبار سے شاندار کارکردگی کی بدولت سرحد پار تجارتی انڈکس پر پاکستان کی رینکنگ 31درجے بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے والے ممالک میں 142سے 111ویں پوزیشن پر آگیا ہے ۔سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لئے تین اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دینے اور ویب بیسڈ کسٹمز الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے مختلف اداروں کو آپس میں ضم کرنے اور برآمدی/درآمدی کلیرنس کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی تعداد کم کرنے اور پاکستان کسٹمز کے افسران اور عملہ کی استعداد بہتر بنائی گئی ہے تاکہ وہ بلا روک ٹوک سرحد تجارت میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ تجارتی سہولتی اقدامات ،معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ،برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں