انٹر بینک

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا جس کے بعدکہ ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی اورروپے کے مقابلے ڈالر کا 200روپے سے نیچے ہونا قصہ پارینہ بن چکا ۔رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ 11 اپریل سے 19مئی تک ڈالر 17.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق حکومتی پالیسی سامنے نہ آنے کی وجہ سے مارکیٹ میں افواہوںکا بازار گر م ہونے سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے ڈالر پاکستانی روپیہ کو ہر گذرتے دن کیساتھ کمزور کر رہا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 198.75روپے سے بڑھ کر199.90روپے اور قیمت فروخت199.25روپے سے کم ہو کر200.10روپے ہو گئی .

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.75روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 198.25روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت199.25روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 3روپے کا ریکارڈ اضافے سے یورو کی قیمت خرید 205روپے سے بڑھ کر208روپے اور قیمت فروخت208روپے سے بڑھ کر211روپے ہو گئی اسی طرح2.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 242.50روپے سے بڑھ کر245روپے اور قیمت فروخت246.50روپے سے بڑھ کر249روپے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں