امریکی ڈالر

پاکستان کو چین سے پچاس کروڑ ڈالرز قرض موصول

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان کو چین کے نجی بینک کی جانب پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں چائنیز بینک آئی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گئی 500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے قرض کی دوسری قسط موصول ہونے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں