بلاول بھٹو

پاکستان کو سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے عالمی برادری مدد کرے، بلاول بھٹو

نیویارک (نمائندہ عکس)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے، عالمی برادری سے مدد کی اپیل ہے،نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے ترجیحی مراعات دینی ہونگی، پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی برداری کے شکر گزار ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار پاکستان نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلیش اپیل کی گئی ،پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرہ علاقوں کی بحالی میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کیلئے فوری خوارک کی ضرورت ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں کی مدد کی جائے ،ترقی پذیر ممالک عوامی فلاح کیلءترقی یافتہ ممالک کی مدد کریں،وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا سبب ہم نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں