گنے کی پیداوار

پاکستان کودنیا میں گنے کی پیداوار میں باآسانی پانچویں سے تیسرے نمبر پر لایاجاسکتاہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد(عکس آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ گزشتہ سال برازیل میں 734ملین ٹن، بھارت میں 342ملین ٹن جبکہ پاکستان میں 55ملین ٹن گنا پیدا ہوا،اسی طرح گزشتہ سال پنجاب میں 19لاکھ 45ہزار 657 ایکڑ رقبہ پر گنا کاشت کیا گیا جہاں سے 44.98 ملین میٹرک ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ برازیل نے دنیا بھر میں گنے کی پیداوار کے حساب سے پہلی اور بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیابھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے تاہم اگرکاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے گنے کی کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں اور منظور شدہ اقسام کاشت کی جائیں تو پاکستان گنے کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر با آسانی آسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قدرتی ماحول اور سازگار موسم کے باعث گنے کی فصل میں کم از کم دوگنااضافہ کیا جاسکتاہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ جدید رجحانات سے استفادہ کرکے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں