ورلڈکپ

پاکستان کا ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پرکھیلنے کا امکان

اسلام آباد (عکس آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کیلئے فارمولا تیار کیا گیا ہے اور اسی فارمولے کے تحت امکان ہیکہ قومی ٹیم ورلڈکپ کے میچز بھارت کے بجائے دیگر ملکوں میں کھیلے۔دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے نیا فارمولا پیش کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت کے میچز کسی تیسرے ملک میں ہوں جب کہ باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اے سی سی جلد اس حوالے سے اعلان کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ کے فارمولے پر عمل ہوا تو پاکستان بھارت میں رواں سال نومبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا، کیونکہ اس فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان ٹیم بھی رواں برس ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔پی سی بی نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق اس فارمولے کے تحت ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں