پاکستانی جاسوس کبوتر

پاکستان کا ایک اور جاسوس کبوتر گرفتار کر لیا، بھارتی سرحدی محافظین کا دعویٰ

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارتی سرحدی محافظین نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے اور سے مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے حوالے کردیا،کبوتر کے اوپر گلابی رنگ کا واضح نشان اور ایک ٹانگ پر ٹیگ لگا ہوا تھا، کبوتر کے ایک پیر میںرنگ ہے جس پر نمبر کھدے ہوئے ہیں،کبوتر کے پاس موجود پرچی پر اردو میں درج تھا، ‘مودی ہم اب 1971 والے لوگ نہیں اب بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کے لیے تیار ہے ۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کبوتر کے اوپر گلابی رنگ کا واضح نشان اور ایک ٹانگ پر ٹیگ لگا ہوا تھا جسے مشتبہ پاکستانی جاسوس کے طور پر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کبوتر کو مشتبہ طور پر پاکستان کی جانب سے جاسوسی کی کوشش کہا جارہا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کبوتر چڈوال کے علاقے میں ایک خاتون کے گھر میں اڑ کر پہنچا تھا جنہوں نے اسے پکڑ کر بارڈر سیکیورٹی فورس کو دے دیا تھا۔بعدازاں کبوتر کو مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔پولیس نے خاتون کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ کبوتر کے ایک پیر میں ایک رنگ ہے جس پر نمبر کھدے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے کسی کبوتر پر پاکستان کا جاسوس ہونے کا الزام لگایا ہو۔سال 2015 میں بھی پاک بھارت سرحد پر پٹھان کوٹ کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک کبوتر پکڑا تھا جسے پاکستان کا جاسوس قرار دیا تھا۔پولیس کے مطابق کبوتر کے پاس موجود پرچی پر اردو میں درج تھا، ‘مودی ہم اب 1971 والے لوگ نہیں اب بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔

بعدازاں ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ پولیس نے ‘مشتبہ کبوتر کے پر اس وجہ کاٹے گئے تاکہ وہ دوبارہ پاکستان نہ جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں