پاکستان چین

پاکستان چین سے اپنے شہریوں کوچینی حکومت کی اجازت کے بغیرواپس نہیں لاسکتا‘ ڈاکٹر ظفر مرزا

لاہور( عکس آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے کہ پاکستان چین سے اپنے شہریوں کوچینی حکومت کی اجازت کے بغیرواپس نہیں لاسکتا،ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین دونوں حکومتیں چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی دیکھ بھال کررہی ہیں اورانہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ وہ ذاتی طورپربھی چین میں کچھ پاکستانی طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں