حسن علی

پاکستان پہلا اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے’حسن علی

لندن(عکس آن لائن) پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے۔قومی فاسٹ بالر حسن علی ان دنوں واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ میں کائونٹی چمپئن شپ کھیل رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انگلینڈ کے ایجبسٹن گرائونڈ سے خاص محبت ہے، پاکستان پہلا گھر اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے۔

حسن علی نے کہا کہ ایجبسٹن گرانڈ سے بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ کی یادیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شاداب خان سب سے قریبی دوست ہیں جبکہ فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رئوف اور آصف علی بھی میرے اچھے دوست ہیں۔حسن علی کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ پر ٹی ٹونٹی ویٹالیٹی بلاسٹ کو فوقیت دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں