فائزر ویکسین

پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکوں کا معاہدہ کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنیکا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اس سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ذرائع کے مطابق روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائیگی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق چینی ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں پیر تک پاکستان پہنچ جائیگی جبکہ 22 اور 23جون تک چینی ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں