حوثی ملیشیاء

پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارت کی عملی منصوبہ بندی،معاونت کے ثبوت دیئے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی گاؤں ناگروٹا میں مبینہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور بھارتی وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارت کی عملی منصوبہ بندی،معاونت کے ثبوت دیئے،ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر کے بعد بھارت کا پاکستان مخالف مہم کو بڑھا دیا ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش ایک شرارت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارتی الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،بھارتی الزامات پاکستان کیخلاف دہشتگردی کے جھوٹیبیانیے کو بچانے کا حربہ ہیں،پاکستان بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خطرے سے دنیا کو آگاہ کرتا چلا آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ایک بار پھر دنیا کو بھارتی خطرے سے خبردار کر رہا ہے، بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے علاقائی امن و سلامتی خطرے میں پڑ جائیگی۔

ترجمان دفتر نے کہاکہ پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتا رہے گا،پاکستان عالمی برادری کو بھارتی پروپیگنڈا کا شکار نہیں ہونے دے گا،عالمی برادری، اقوام متحدہ کو پاکستانی ڈوزئیر پر کارروائی کرنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں