اقوام متحدہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی ہے اور تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا ۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلیمپنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے، اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین لالقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں