کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7025، اموات 135، صحتیاب 1765

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی اورکورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7025 ہوگئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا عمل تیز کر دیا گیا اور چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 6264 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

جان لیوا وائرس سے مزید 11 مریض دم توڑ گئے اور مجموعی اموات کی تعداد 135 ہو گئی ۔کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1765 ہو گئی ہے، پنجاب میں 3276 ، سندھ میں 2008 ،خیبر پختونخواہ میں 993 ، اسلام آباد میں 154 ،بلوچستان میں 303 ،گلگت بلتستان میں 244 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46 ہے۔

جمعہ کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا عمل تیز کر دیا گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 6264 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کیسز کی تعداد7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اورمصدقہ کیسز کی تعداد 7025 ہوگئی،ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5125 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابقپنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3276 ہے، سندھ میں 2008 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد993 ، اسلام آباد میں 154 ہوگئی ہے،بلوچستان میں 303 گلگت بلتستان میں 244 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 مریض دم توڑ گئے ، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 135 ہو گئی ہے،سندھ میں 45، پنجاب میں 36، کے پی کے میں 45 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں