وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے‘ وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں ‘سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام، چیف سیکرٹریز، سکیورٹی اور سی پیک کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں