فواد چوہدری

پاکستان سینیٹائزر بنانے میں خودانحصار ، برآمد کرنے کی پوزیشن میں آگیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے سینیٹائزر چین سے منگوائی جا رہی تھی، اب ملک میں سینیٹائزر وافر مقدار میں موجود ہیں اور برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہیں،

پاکستان میں اپنی تیار کردہ تمام چیزیں موجود ہیں،پاکستانی ڈاکٹرز کےلئے طبی آلات اور سیفٹی کٹس بھی پاکستان میں تیار ہونا شروع ہو گئے ہیں، کرونا کی ویکیسین تیار کرنے کےلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے،پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کےلئے گردوں کے ذریعہ ٹیسٹنگ بھی کی جا رہی ہے اور اس ٹیسٹ کی بڑی مثال سماجی کارکن فیصل ایدھی ہیں، ان کا ٹیسٹ کرونا ٹیسٹ گردوں کے ذریعہ کیا گیا تھا،

خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کےلئے طبی آلات اور سیفٹی کٹس بھی پاکستان میں تیار ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔جمعرات کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کامسٹیک ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26فروری کو پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اس وقت پاکستان کے پاس نہ سینیٹائزرز تھے نہ سرجیکل ماسک اور وینٹی لیٹرز ،لیکن اب پاکستان میں اپنی تیار کردہ تمام چیزیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ5بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا، مارچ کے پہلے ہفتے میں فیصلہ کیا کہ سینیٹائزر اور ماسک ملک میں بنائے جائیں جبکہ کرونا کی ویکیسین تیار کرنے کےلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پہلے سینیٹائزر چین سے منگوائی جا رہی تھی، اب ملک میں سینیٹائزر وافر مقدار میں موجود ہیں اور برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہیں، وزارت کامرس پابندیاں اٹھائے تو سینیٹائزر دنیا بھر میں برآمد کر سکتے ہیں جبکہ ملک میں سستے اور معیاری وینٹی لیٹرز تیار کر رہے ہیں اور کرونا وائرس کا سامنا تیار کرنے والی کمپنیوں کی ڈائریکٹری بنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری بھی پاکستان میں موجود ڈاکٹرز نے کی ہیں اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ان کی بھرپور مدد بھی کی جا رہی ہے جبکہ کرونا کی ویکسین تیاری کے لئے قائمہ کمیٹی عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، پاکستانی ڈاکٹرز نے کرونا وائرس کے حوالے سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس پر دنیا بھر کے ماہرین غور کر رہے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کےلئے گردوں کے ذریعہ ٹیسٹنگ بھی کی جا رہی ہے اور اس ٹیسٹ کی بڑی مثال سماجی کارکن فیصل ایدھی ہیں، ان کا ٹیسٹ کرونا ٹیسٹ گردوں کے ذریعہ کیا گیا تھا، خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کےلئے طبی آلات اور سیفٹی کٹس بھی پاکستان میں تیار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں