پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ، کرس لن اور جیسن پلگرام نے ویکسین لگوالی ، کئی نے انکار کر دیا

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ، کرس لن اور جیسن پلگرام نے ویکسین لگوالی ، کئی نے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ، کرس لن اور جیسن پلگرام نے کراچی میں قائم کورونا ویکسین کیمپ میں ویکسین لگوائی جبکہ کئی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچ کورونا وائرس کے سبب ملتوی کر دیے گئے۔ پی سی بی نے فیصلہ چھ کھلاڑیوں سمیت سات افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں