پشاور زلمی

پاکستان سپرلیگ فائیو سے قبل پشاور زلمی کی دھوم

اسلام آباد(عکس آن لائن) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے لیے اپنی آفیشل پلئینگ کٹ لانچ کردی۔

ساتھ ہی پشاور زلمی کے آفیشنل اینتھم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا جس نے فینز کے جوش و خروش بھی اضافہ کردیا۔پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل ، حسن علی ، وہاب ریاض, امام الحق اور شوبز اسٹارز مہوش حیات ، حانیہ عامر بھی آفیشنل ٹیزر میں جلوہ گر ہوئے۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے فینز کے جوش کو بڑھاتے ہوئے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم پشتو کی ایسی منفرد دھن میں بنایا گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں سنا گیا اور یہ اینتھم پی ایس ایل فائیو میں فینز کے دل کی دھڑکن اور زبان پر ہوگا۔سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی نے دو کٹس لانچ کی ہیں۔مین کٹ کے ساتھ ایک متبادل کٹ بھی لانچ کی گئی ہے جو امریکن کمپنی ایلیان کے اشتراک سے بنائی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں