پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 310.56 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

کاروبار (عکس آن لائن ) حصص مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ایشیاء کی سب سے بہترین مارکیٹ قرار دیئے جانے کے بعد انڈیکس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ملک بھر میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث تیزی کی طرف سے جانے والی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 310.56 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 42 ہزار کی نفسیاتی حد دوبار ہ گر گئی جبکہ 0.73 فیصد کاروبار کی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 51 کروڑ 48 لاکھ 78 ہزار 894 شیئرز کا لین دین ہوا۔
رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روزکے دوران حصص مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈال لیے، صبح آغاز کے وقت انڈیکس میں تیزی دیکھنے کو ملی، صبح دس بجے تک انڈیکس 100 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42935 پوائنٹس کی تیزی پر پہنچ گیا تھا، یہ تیزی آگے جا کر بھی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس 42528.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم ملک میں جاری سیاسی اور پنجاب میں غیر یقینی صورتحال کے باعث انویسٹرز نے ٹریڈنگ سے ہاتھ کھینچ لیا جس کے باعث تیزی کی طرف جانے والی سٹاک مارکیٹ میں مندی لوٹ آئی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 310.56 پوائنٹس گرنے کے بعد 41985.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں