پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن4فروری ہفتہ منایا جائے گا

جہانیاں(عکس آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن 4فروری ہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچائو کا عالمی دن ہر برس کی طرح امسال بھی 4فروری جمعرات کو منایا جائے گا ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ورلڈ کینسر ریسرچ فائونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں