تارکین

پاکستان سمیت تمام ممالک کو غیرقانونی تارکین وطن واپس بلانے کی دھمکی

برسلز(عکس آن لائن) یورپی یونین نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس نہ بلانے پر ویزا پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیرلیین کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنمائوں کو خط لکھا گیا ہے جس میں پاکستان، بنگلادیش، مصر، مراکش اور کئی دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔خط میں کہاگیا کہ یورپی یونین خطے کے محفوظ ممالک کی فہرست تیار کرے اور بحیرہ روم اور مغربی بلقان کے ان راستوں پر سرحدی نگرانی کو سخت بنائے جو تارکین وطن یورپ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یورپی یونین نے پاکستان، بنگلادیش، مصر، مراکش، تیونس اور نائیجیریا جیسے ممالک کے ساتھ تارکین وطن سے متعلق معاہدے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں