پاکستان ریلویز

پاکستان ریلویز میں پہلی بار ایک خاتون افسر کو ایسا عہدہ دیدیا گیاجو پہلے کبھی کسی خاتون کو نہیں ملا.

لاہور(عکس آن لائن ) محکمہ ریلوے نے اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور سیدہ مرضیا الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن منیجر کا اضافی چارج دیدیا جس کے بعد وہ پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن منیجربن گئی ہیں
۔اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیا الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کی اسٹیشن منیجر کی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے اور اسٹیشن ماسٹر لاہور کینٹ یونس بھٹی سے اسٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔۔یونین کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان نے اس تعیناتی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن منسوخ نہ ہوا تو وہ احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں