پاکستان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز پر پیش رفت نہ ہوسکی

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے میچز شامل کرنے پر بات کی اور ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں