پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل داخل

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی، سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کرانے پر غور بھی کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں