جنگ بندی

پاکستان انسانی بنیادوں پر آزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے ، زاہد حفیظ چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی پر کہا ہے کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر آزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے ،18 اکتوبر کو جنگ بندی سے انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ممکن ہوگا ،امن واستحکام کے لئے یہ ایک مثبت قدم ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ انسانی صورتحال بہتر بنانے کی طے پانے والی شرائط کی فریقین پاسداری کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرمکمل عمل اور آرمینیاکی فوج کے آزربائیجان کے علاقوں سے مکمل انخلاء پر منحصر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان آزربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،ہم سلامتی کونسل کی متعددقراردادوں کے مطابق نگورنوکاراباخ کے حل میں آزربائیجان کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں