کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 9 ماہ کے دوران کمپنیوں کو 822 ارب روپے کا منافع ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔رواں مالی سال کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں نے ریکارڈ منافع حاصل کیا۔
مالی سال کے 9 ماہ کے دوران کمپنیوں نے 822 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران اسٹاک مارکیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں نے 320 ارب روپے کا منافع حاصل کیا۔یہ منافع گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 33.7 فیصد زائد ہے