نسیم وکی

پاکستانی ، بھارتی فنکاروں کی فلم ”پھٹے دیندے چک پنجابی ” شاہکارپراجیکٹ ثابت ہوگا’ نسیم وکی

لاہور(عکس آن لائن) نامورکامیڈین اداکارہ نسیم وکی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ”پھٹے دیندے چک پنجابی ” ایک شاہکارپراجیکٹ ثابت ہوگا،جب فلم کا اسکرپٹ پڑھاتو اس میں ہر اداکارکے لئے مارجن نظر آیا ۔ سوشل میڈیا پر اپنے انٹرویو میں نسیم وکی نے کہا کہ فلم میں میرے ساتھ اداکار قیصر پیا اور احمد بٹ بھی شامل ہیں اورجس طرح اس پراجیکٹ پر محنت کی جارہی ہے میںدعو ے سے کہہ سکتاہوں کہ یہ ایک شاہکارپراجیکٹ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلم آئندہ برس عید الاضحی پر ریلیز ہو گی جسے یقین فلم بین پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے فنکاروں نے بڑی محبت دی ہے اور ان کا کہناہے کہ ہمیں دونوں ممالک کے پنجاب ایک ہی طرح لگتے ہیں اور ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں