نسیم شاہ

پاکستان، نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے باقی 3میچز کی میزبانی کراچی کریگا، پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ 3میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جس کیلئے نیشنل سٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان 5ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے 3میچز کراچی میں شیڈول ہیں، یہ سیریز ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے پہلے بابر الیون کے کڑے امتحان کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

کراچی میں نیٹ میچز کیلئے 3پچز پر کام مکمل ہونے کو ہے۔نیشنل سٹیڈیم میں مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جوکہ اب تک یہاں ہونے والے 5میں سے 3میچز میں فتوحات سمیٹ چکی ہے جبکہ دو میچز میں پاکستان کو فتح ملی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے، نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری تین میچز 3، 5اور 7مئی کو کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں