سینیٹر شبلی فراز

پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہماری اختراع نہیں بلکہ بین الاقوامی انکشافات ہیں۔

انہوںنے کہاکہ براڈشیٹ کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی کے این آراوز کی وجہ سے ملک کوکیسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے اپنے گھربھرے اورپاکستان کے عوام کولوٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں