وزیر اعظم شہباز شریف

پالیسی بنانے کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو اہمیت ملے گی،وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کےلئے انوویشن ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، پالیسی بنانے کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو اہمیت ملے گی،انوویشن ہب کا قیام پالیسی سازی اور ملکی عوامی ضروریا ت ہم آہنگی بنانے میں کردار ادا کرے گا، انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروںگا۔

جمعہ کو اسلام آباد میں قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت ”انوویشن ہب“کے قیام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کےلئے انوویشن ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،وزیراعظم نے کہا پالیسی بنانے کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے نو اہمیت ملے گی،باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کے کردار کو اہمیت دینے کےلئے ہب کا قیام عمل میں لایا گیا،انوویشن ہب کا قیام پالیسی سازی اور ملکی عوامی ضروریا ت ہم آہنگی بنانے میں کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروںگاجدید دور سے ہم آہنگ ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں،نوجوانوں کو قابل بنانے کےلئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ جدید علوم عہد حاضر کی اہم ضرورت ہے،تعلیم، تحقیق اورت مباحثے سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کے اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ہوگا کہ عوام کے آئیڈیاز کو نیشنل پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا،شرکاءکی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے تعلیم نصاب میں ٹیکنالوجی سے متعلق سبجیکٹ کو شامل کرنا چاہیے،وفاقی حکومت کو بچوں کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جواباً کہا کہ ہمارے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،نوجوان ہی ہمارے ملک کو آگے لے کرجائیں گے،ہم نوجوانوں کے آئیڈیاز اورسوچ سے فائدہ حاصل کریں گے،ہمیں ملک کو ہر لحاظ سے آگے لے کرچلنا ہے،یہ بہت اہم مرحلہ ہے اس پر بھرپور توجہ سے کام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں