زمین ڈاٹ کام

پارک ہاؤس اپارٹمنٹس اور ٹاور 18 کی لانچ کے ساتھ زمین ڈاٹ کام کا لاہور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور) لئیق احمد چوہدری ،ڈائریکٹر ز پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، حافظ عثمان ، علی ریحان سمیت دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

اس پراپرٹی سیلز ایونٹ میں101 بائی آئیکون، پارک ہاوس اپارٹمنٹس، گلبرگ سٹی سنٹر، ٹاور 18، سوئس مال ، جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس سمیت دیگر منصوبے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ اس ایونٹ میں دو نئے اپارٹمنٹ منصوبے پارک ہاوس اپارٹمنٹس اور ٹاور 18 کی لانچنگ بھی کی گئی ۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کردہ ان منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

 رئیل اسٹیٹ ادارے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور ) لئیق چوہدری نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں جس سے انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا مستقبل اور منافع دونوں اپارٹمنٹ پراجیکٹس میں موجود ہے۔ جیسے جیسے شہری آبادی کا دباؤ بڑھ رہا ہے، اپارٹمنٹ کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کے موقع پر لانچ ہونے والے دونوں نئے اپارٹمنٹ منصوبے پارک ہاوس اپارٹمنٹس اور ٹاور 18 لاہور کے بہترین منصوبے ثابت ہونگے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع سامنے لاتے ہیں۔
 رئیل اسٹیٹ ادارے

سی ای او پارک ہاوس اپارٹمنٹس میاں نعمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں زمین ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارک ہاوس اپارٹمنٹس لاہور شہر میں بین الاقوامی معیار کا طرز زندگی متعارف کروانے جا رہا ہے اور اسکی لوکیشن نا صرف انویسٹرز بلکہ عام شہریوں کو بھی اپنی طرف مائل کرے گی۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں