ایران

پابندیو ںکا خاتمہ، ایران کا مختلف ممالک سے اسلحہ کے حصول کے معاہدے کا اعلان

تہران( عکس آن لائن) ایران پر عاید کی جانے والی اسلحہ کی خرید و فروخت سے متعلق پابندیاں ختم ہو نے کے بعد ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب دوسرے ملکوں سے اسلحہ کے حصول کے بڑے بڑے معاہدے کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ ایران پر اسلحہ کے حصول اور فروخت پرپابندی ختم ہوچکی ہے ، اس کے بعد ایران کسی بھی ملک سے کسی بھی وقت اسلحہ خرید بھی سکتا ہے.

اور اپنے ہاں تیار کردہ جنگی ہتھیار فروخت بھی کرسکتا ہے۔ایرانی صدر کی طرف سے اسلحہ کی خرید و فروخت سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران کی معیشت بد ترین دور سے گذر رہی ہے۔ ایرانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں نچلی ترین سطح پر ہے۔ افراط زر نے معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں