ٹیکسوں

ٹیکسوں کی شرح میں کمی ‘یکجا کر کے ایک ہی محکمے کے ذریعے وصول کیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے مختلف محکموں کی طرف سے الگ الگ ٹیکس وصولی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی اورانہیں یکجا کر کے ایک ہی محکمے کے ذریعے وصول کیا جائے ،موجودہ نظام کی وجہ سے ٹیکسز کی لیکج ہو رہی ہے جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ وفاق اور صوبہ تاجروں سے مختلف ٹیکسز وصول کر رہا ہے اور ان کی شرح بھی انتہائی زیادہ ہے ۔

صرف پنجاب میں مختلف محکمے چار طرح کے ٹیکسز وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انتہائی پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں ۔ یہ نظام ملکی خزانے کو فائدہ پہنچانے کی بجائے کرپشن کے راستے کھولنے کا ذریعہ ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبے کی سطح پر تمام ٹیکسز کی شر ح میں نہ صرف کمی کی جائے بلکہ انہیں یکجا کر کے ایک ہی محکمے کے ذریعے وصولی کو یقینی بنایا جائے اوراس سے ٹیکسز کی مد میں جمع ہونے والی رقم کی لیکج روکنے میں بھی مدد ملے گی ۔ اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تاجر برادری انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر رہی ہے لیکن انہیں سہولیات میسر نہیں ۔ حکومت دوسرے شعبوں کی طرح تاجروں کو بھی سہولیات اور مراعات دینے کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں