اعتزاز احسن

ٹکٹ چلا ہے’ بیان پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹکٹ چلا ہے کا بیان دینے پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں۔ایک انٹرویومیں پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا بیان کہ نوٹ نہیں چلا ٹکٹ چلا ہے کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، ٹکٹ چلی ہے تو یہ بھی مجرمانہ فعل ہے نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا ٹکٹ چلنے کا بیان لالچ کے زمرے میں آتا ہے، ان کا یہ بیان الیکشن کمیشن میں لے جایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مریم نواز کے بیان کو الیکشن کمیشن میں لے جاسکتی ہے، میری نظر میں یہ خطرناک معاملہ ہے جس پر نااہلی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں