ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کیخلاف آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہونے کا امکان

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی اور امکان ہے کہ آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا، وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔مواخذہ کامیاب رہا تو ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں