اسپیکر نینسی پلوسی

ٹرمپ کورونا کیخلاف عالمی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں، نینسی پلوسی

واشنگٹن(عکس آن لائن ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے

امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیاہے اورکہاہے کہ ٹرمپ کورونا

کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نینسی پلوسی نے

ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کیاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت

سے امریکی کا سرکاری طور پر انخلا بے وقوفانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف

عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدر

کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں