ایازصادق

ٹرانس جینڈر بل کی منظوری،سابق سپیکر ایازصادق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق سپیکر ایازصاد ق کے خلاف ٹرانس جینڈر بل کی منظوری کرانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بل کی منظوری سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے نہیں لی گئی۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت اسلامی قوانین کے برعکس کوئی بل منظورنہیں ہوسکتا ، سابق سپیکر نے بل عجلت میں پاس کرانے کے لئے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بل کی منظوری کرانے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر پولیس سے30ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں