مفتی عزیز الرحمن

ویڈیواسکینڈل، ویڈیو میری ہی ہے مجھ سے غلطی ہوئی شرمندہ ہوں، مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف

لاہور(عکس آن لائن ) مدرسے میں طالب علم کے ساتھ مبینہ نازیبا ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کر تے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میری ہی ہے مجھ سے غلطی ہوئی شرمندہ ہوں،ویڈیو وائرل ہونے پر میرے بیٹوں نے طالب علم کو ڈانٹا، اور دھمکیاں بھی دیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انویسٹی گیشن شمالی چھانی پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق مدرسے میں طالب علم کے ساتھی مبینہ نازیبا ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔مفتی عزیزالرحمان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو میری ہی ہے، مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں اس پر شرمندہ ہوں، متاثرہ بچے صابر شاہ نے چھپ کر ویڈیو بنائی جس کا مجھے علم نہ تھا، اور مجھ پتہ چلا تو میں نے اسے ویڈیو وائرل کرنے سے منع کیا تاہم میرے منع کرنے کے باوجود اس نے ویڈیو وائرل کردی، اور ویڈیو وائرل ہونے پر میرے بیٹوں نے اسے ڈانٹا، اور دھمکیاں بھی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں