اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرونا مریضوں کےلئے تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز سے متعلق بتایا کہ مذکورہ وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز تین اسپتالوں میں شروع ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز 3 اسپتالوں ‘جناح اسپتال لاہور، انڈس اسپتال کراچی میں شروع کیے جائیں گے۔فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وینٹی لیٹرز کے ٹرائلز سی ایم ایچ راولپنڈی میں بھی ہوں گے،
ٹرائل پی ای سی کے منظور شدہ ڈیزائنز کا کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل انجینئرنگ میں پاکستان کی یہ بہت بڑی پیشرفت ہے۔