فواد چوہدری

وینٹی لیٹڑز کے 3 ڈیزائن منظور کرلیے، جلد اسپتالوں میں آزمائش ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قوم کو وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حتمی منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش 4 اسپتالوں میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہوچکا ہے جو کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہیں، اس لیے پاکستان نے وائرس کا مقابلہ کرنے کےلیے ملک میں ہی وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پی ای سی کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے تھے جس میں سے تین منظور ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حتمی منظوری کےلیے تینوں ڈیزائن ڈریپ کو بھجوا دئیے ہیں،

منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش چار اسپتالوں میں کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جائے گی، مقامی طور پر تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت کئی گنا کم ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں