ویمنز کرکٹ

ویمنز کرکٹ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائیگا

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ آج (اتوار ) 29جنوری کو آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ویمن ٹیم کو پاکستان خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی 8 وکٹوں سے مات دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج بروز ہفتہ ) کینبرا میں کھیلا جائے گا ، ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کو بسمہ معروف لیڈ کررہی ہیں ، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کر چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں