وقار یونس

وقار یونس نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے ماضی کے عظیم فاسٹ بولر سے تشبیہ دے دی

کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ماضی کے عظیم فاسٹ بولر سے تشبیہ دے دی۔پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر سابق کپتان وسیم اکرم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہاکہ نسیم شاہ ملک کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ہیں۔

وقار نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ماضی کے عظیم آسٹریلوی بولر ڈینس لِلی سے تشبیہ دیتے ہوئیکہا کہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن بہترین ہے اور ڈینس لِلی سے ملتا جلتا ہے، ان کا رن اپ بھی شاندار ہے، سب سے اچھی بات ان کی بولنگ کی رفتار ہے۔اس موقع پر وسیم اکرم نے بھی نسیم شاہ کے ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کی بولنگ میں مزید بہتری آرہی ہے اور حالیہ میچز میں اچھی بولنگ کے بعد ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں