سینیٹر شبلی فراز

وفاقی کابینہ کی عوام سے عید الاضحی گھروں میں منانے کی اپیل،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی کابینہ نے عوام سے عید الاضحی گھروں میں منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے

کہ اگر احتیاطی تدابیرپر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وبامزید پھیلنے کا بہت خدشہ ہے جبکہ وفاقی

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28پائلٹس کو نوکری سے

نکال دیا گیا ہے،تمام مشکوک لائسنس پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے دور میں جاری کیے گئے،

کورونا وبا کی روک تھام کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی،ابتدا میں پاکستان میں

کورونا ٹیسٹ کی صرف 2لیبارٹریز تھیں اب 129 ہیں،وزیراعظم نے عید الاضحی اپنے گھر میں منانے

کا فیصلہ کیاہے،معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے

اجلاس پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ

کو کورونا وبا سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا سے

پاکستان بہت کم متاثر ہوا ہے،کورونا وبا کی روک تھام کے لیے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب

رہی،وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی اپنائی۔انہوں نے کہا کہ کورونا

وبا سے نمٹنے میں این سی او سینے بطور ادارہ اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں پاکستان میں

کورونا ٹیسٹ کی صرف 2لیبارٹریز تھیں اب 129 ہیں ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا

تو عیدا لاضحی پر کورونا وبا پھیلنے کا بہت خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے عید الاضحی اپنے گھر

میں منانے کا فیصلہ کیاہے،عوام بھی عید الاضحی پر باہر جانے کی بجائے گھروں میں رہیں۔انہوں نے کہا

کہ کورونا وبا کے باعث معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا،وفاقی کابینہ نے مشیر خزانہ

عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی کو سراہا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام نے غریب اور پسماندہ طبقوں

کی مدد میں اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم نے ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی

ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جن پائلٹس کے کاغذات مشکوک تھے انہیں پہلے ہی گرانڈ کر دیا گیا تھا

،پی آئی اے اور سی اے اے کے ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا

کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے،تمام مشکوک لائسنس پیپلز پارٹی

اور ن لیگ کے دور میں جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو شوگر انکوائری رپورٹ پر تفصیلی

بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں