گلگت بلتستان

وفاقی وزیر مراد سعید اگلے ہفتے سے گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید اگلے ہفتے سے گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے بیان میں کہاکہ گلگت بلتستان کو انشاء اللہ جلد صوبہ بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ افسوس ہے کہ اتنا بڑا عوامی مطالبہ ماضی کی حکومتوں نے پورا نہیں کیا ،گلگت بلتستان کا سی پیک میں اہم ترین کردار ہے لیکن ماضی کے حکومتوں نے سپیشل ایکنومک زون ہی جی بی کیلئے نہیں دیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے منظوری کے بعد وہاں پر ایکنومک زون کے قیام کے لئے زمین کا تعین بھی کر لیا ۔

انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ ایکنومک زون کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور انڈسٹریل زون کا بھی قیام ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سو فیصد آبادی کو مفت اور بہترین علاج کے لئے صحت انصاف کارڈ کی بھی منظوری ہوگی۔۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ جی بی حکومت قائم کرنے کے ساتھ ہر شہری کو سات لاکھ بیس ہزار تک مفت اور بہترین علاج کی سہولت ہوگی ۔

مراد سعید نے کہاکہ گلگت سے شندور اور شندور سے چترال سڑک کا بھی قیام ہوگا جسکی منظوری ہوگئی ہے جو سی پیک کے مغربی رووٹ کا خواب پورا کریگا ،اس منصوبے سے گلگت کے سیاحت میں اضافہ ہوگا لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں 2 نیشنل پارک اور سیاحت کے پروگراموں سے لوگوں کو روزگار ملے ،جی بی میں حکومت قائم کر کے انشاء اللہ جی بھی کے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں