برہان وانی

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا برہان وانی اور تمام کشمیری شہداءکو زبردست خراجِ عقیدت

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے برہان وانی اور تمام کشمیری شہداءکو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان وانی شہید حق خودارادیت کی جدو جہد کے حوالے سے کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، برہان وانی جیسے لاکھوں کشمیری نوجوان حق خودارادیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بے دریغ جاری ہے، بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کر رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا عالمی مزمت کے باوجود بھارتی افواج کشمیری عوام کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال کر رہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی آواز پوری دنیا میں بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں