وسیم اکرم

وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کو لائف پارٹنر کے بعد اب اپنی گالف پارٹنر بھی قرار دیدیا

کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کو لائف پارٹنر کے بعد اب اپنی گالف پارٹنر بھی قرار دے دیا ہے۔وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم اور شنیرا ساحل سمندر پر موجود دکھائی دیئے،مذکورہ تصویر میں سمندر میں چلتی کشتیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ، وسیم اکرم اور شنیرا پْرفضا ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بیحد خوش نظر آئے۔

وسیم اکرم نے تصویر کے کیپشن میں شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ میری نئی گالف پارٹنر ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ آج کا دن گالف کھیلنے کے لیے بالکل پرفیکٹ ہے۔دوسری جانب شنیرا نے اپنے شوہر کا پیغام اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم۔وسیم اکرم کی جانب سے اہلیہ کو گالف پارٹنر قرار دینے پر ٹوئٹر صارفین بھی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے گالف کے لیے شنیرا کا انتخاب کرکے بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں