وزارتی اجلاس

وزیر خارجہ بلاول کی زیر صدارت “جی 77 اور چین” کے وزارتی اجلاس کا انعقاد

نیو یا رک (عکس آن لائن) نیویارک میں “G77 اور چین” کا وزارتی اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان “G77 اور چین” کا اس دفعہ کے اجلاس کا چیئرمین ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس دن کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس اور عالمی ادارے کے کئی دیگر اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی۔ہفتہ کے روز میڈ یا کے مطا بق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے صدر کلوچی نے شرکاء اجلاس کو عالمی ادارے کی موجودہ جنرل اسمبلی کی ترجیحات کا تعارف کرایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ” جی 77 اور چین”کی مدد سے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کر سکے گا”۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی ترقی اور اصلاحات کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، انہوں نے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچانے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں