وزیر تعلیم

وزیر تعلیم ہوں مگر بہت سے تعلیمی معاملات سے میرا تعلق نہیں،وزیر تعلیم

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم ہوں مگر بہت سے تعلیمی معاملات سے میرا تعلق نہیں،صوبوں میں تعلیمی اداروں میں کچھ بھی ہوگا تو گالیاں مجھے پڑتی ہیں ،پچھلے دنوں اسپیشل بچوں کو استاد نے مارا اور سوشل میڈیا پر گالیاں مجھے پڑیں،اسلام آباد کی حدود میں کوشش کی بچوں کی جسمانی سزائوں کے خاتمے کے قانون کا نفاذ کروں،جیسے بچوں کو نہیں مارنا ویسے ہی وکلاء ججز کو بھی نا مارا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاکہ پچھلے وقتوں میں کہا جاتا تھا کہ بچوں کو سیدھا کرنا ہے تو مارو۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم جب وزیراعلیٰ تھے تو مار نہیں پیار کا پیغام پنجاب کے اسکولوں میں عام کیا،میں وزیر تعلیم ہوں لیکن بہت سے تعلیمی معاملات سے میرا تعلق نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبوں میں تعلیمی اداروں میں کچھ بھی ہو گالیاں مجھے پڑتی ہیں،پچھلے دنوں اسپیشل بچوں کو استاد نے مارا اور سوشل میڈیا پر گالیاں مجھے پڑیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ اسلام آباد کی حدود میں کوشش کی کہ بچوں کی جسمانی سزائوں کے خاتمے کے قانون کا نفاذ کروں۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ صوبے بھی بچوں کی جسمانی سزاوں کے خاتمے کے قانون کو اپنائیں۔

وزیر تعلیم نے کہاکہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔ انہوںنے کہاکہ میرا مشن ہے کہ اسلام آباد میں ہر بچہ اسکول جائے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ جیسے بچوں کو نہیں مارنا ویسے ہی وکلاء ججز کو بھی نا مارا کریں۔ انہوںنے کہاکہ ججز کو مارنے سے نوجوانوں میں اچھا پیغام نہیں جاتا۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کی تربیت میں پہلے ماں باپ اور پھر اساتذہ کا کردار ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں کو خط لکھیں کہ جسمانی سزاوں سے ممانعت کے قانون کا نفاذ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں