حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف نہ لینے کا معاملہ‘ حمزہ شہباز نے عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی

لاہور (کورٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نہ لینے کے معاملے پرحمزہ شہبازنے لاہور ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائرنئی درخواست میں وفاق اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

حمزہ شہباز کی درخواست میں وزیراعظم کو بزریعہ پرنسپل سیکریٹری، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چئیرمین سینٹ کو بذریعہ سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔وکیل حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف پیش کیا کہ لاہورہائی کورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقررکرنے کی ہدایت کی تھی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت کے حکم پرعملدرآمد کے لیے احکامات جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں