وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی میں 2 مزید لیباریٹریز کے قیام کا فیصلہ

کراچی(عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے کراچی میں 2 مزید لیباریٹریز کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اتوار کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انھیں سندھ کی صورت حال اور کرونا وائرس سے بچاو کے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے بھی رابطہ کر کے کرونا وائرس کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے جلد قیام کے سلسلے میں بات چیت کی، جس پر چیئرمین نے انھیں ٹیسٹنگ لیباریٹریز کے جلد قیام کی یقین دہانی کرا دی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود کرونا وائرس صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، مزید ٹیسٹنگ لیباریٹریز سے بروقت تشخیص اور روک تھام میں مدد ملے گی۔اپنے ٹویٹ میں بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر 2 کرونا ٹیسٹنگ لیبز قائم کی جائیں گی، این ڈی ایم اے، ایس آئی یو ٹی اور جے پی ایم سی مل کر لیبز قائم کریں گی، انشاء اللہ یہ لیببارٹریز ایک ہفتے کے اندر کام کرنا شروع کر دیں گی، سندھ میں مزید لیببارٹریز بھی کھولی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں